تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30

دس لاکھ سے زائد امریکی ایڈز کے مریض ہیں

امریکہ میں ایڈز وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے امریکی تحقیقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد میں سے بیس فیصد اپنی بیماری سے بے خبر ہیں۔

ادارے کے ایڈز پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل اے کولبر کے مطابق تیس سال قبل ایڈز کا پہلا کیس منظر عام پر آنے کے بعد پانچ لاکھ چورانوے سے زائد امریکی اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈز کنٹرول کرنے والے ادویات کے باعث متاثرہ زیادہ عرصے تک اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوگئے ہیں تاہم متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ بہت پریشان کن ہے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.