تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 جون 2011
وقت اشاعت: 6:21

ای کولی بیکٹیریا سے ہلاک افراد کی تعداد اٹھارہ ہوگئی

جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں کھیرےسے پھیلنےوالے ای کولی بیکٹیریا سے ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔جبکہ اٹھارہ سو سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی میں ای کولی بیکٹریا سے متاثرہ دو سو نئے مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔ متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔



ڈاکٹروں کے مطابق ای کولی مہلک بیکٹریا ہے جو سبزیوں کے ذریعے انسانوں کے گردوں، خون اور اعصاب پر حملہ کرتا ہے۔ یورپ میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سترہ اموات جرمنی میں ہوئیں۔ امریکہ اور جاپان میں بھی ای کولی کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.