تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:30

چین کا خلائی تحقیقاتی مشن مریخ پر بھیجنے کا اعلان

بیجنگ.........چین نے2020میں مریخ پرخلائی تحقیقاتی مشن بھیجنے کا اعلان کردیا۔چین کی ایروسپیس سائنس اکیڈمی کے ماہر ژی پی جیان کی جانب سے پیر کو ایک بیان میںکہا گیاہے کہ چین 2020میں مریخ کے لئے خلائی مشن روانہ کرے گا۔

یہ مشن 2021میں وہاں پہنچ کر اپنا کام شروع کردے گا،انہوںنے کہا کہ چین مریخ پر خلائی مشن بھیجنے والا پہلا ملک ہوگا اس لئے ہم یہ کام بڑے پیمانے پر کرنا چاہتے ہیں،مریخ پر جانے والی ٹیم میں ایک آربیٹر خلامیں گھومنے والی گاڑی اور ایک روور شامل ہوگا۔

آربیٹر مریخ کا عالمی سروے کرے گا جبکہ ڈیوائس کی مدد سے مریخ کی سطح پر روورکو اتاراجائے گا،مریخ پر اترنے کےلئے پیراشوٹ اورریورس تھرسٹ ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے گی،مشن شروع کرنے کے لئے ہمارے پاس پانچ سال کاوقت ہے تاہم اس حوالے سے ہم پراعتماد ہیں،مریخ کے بارے میں جاننے کے لئے وہی ٹیم کام کرے گی،قمری چاند کے حوالے سے مشن مکمل کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.