تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:17

برطانیہ میں چاکلیٹ میلہ سج گیا

لندن .....بچے ہوں یا بڑے چاکلیٹ کے شیدائی دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں ، چاکلیٹ دیکھتے ہی جن کے منہ میں پانی بھر آتا ہے۔

ایسے تمام چاکلیٹ کے دیوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بہترین اور اعلیٰ معیار کی چاکلیٹ کا میلہ سجادیا گیا ہے۔

میلے میں دنیا بھر کے کئی ممالک سے اعلیٰ پائے کی چاکلیٹ تیارکرنیوالی کمپنیوں کو مدعو کیا گیا ہے جویہاں آنے والے مہمانوں کو کوکا اور اسکے مختلف فلیورزکی پہچان کرواتے ہوئے چاکلیٹ کے بارے میں انکانظریہ بدلنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ چاکلیٹ کے مختلف فلیورز اور مختلف ڈشیز میں اس کا استعمال بھی دکھایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.