5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پپیتا ، وٹامنز اور انزائمز کا بہترین ذریعہ ہے ، غذائی ماہرین
غذائیت سے بھرپور پھل پپیتے میں قدرت نے بے پناہ فوائد رکھے ہیں۔ پپیتا ، وٹامنز اور انزائمز کا بہترین ذریعہ ہے۔ ماہرین صحت و غذائیت کے مطابق پپیتے کا تعلق پھلوں کے اس گروپ سے ہے جو اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ پپیتے میں وٹامن سی، بی اور ای کے علاوہ فاسفورس اور پوٹاشیم بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ انسانی صحت پر موثر اثرات مرتب کرتے ہیں۔ پپیتے میں فائبر کی موجودگی کولیسٹرول لیول کم کرنے کا سبب بنتی ہے جبکہ اس کا مناسب استعمال جلد پر مثبت اثرات ڈالتا اور قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔