تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:31

کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کا تاثر غلط ہے،گورنر سندھ

اے آر وائی - گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے یورپی یونین کےسفیروں ،قونصل جنرلزاورٹریڈکمشنرز نےملاقات کی ۔عشرت العباد کہتےہیں کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات یا سیاسی جماعتوں کی لڑائی کا تاثر غلط ہے۔



گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ سے یورپی یونین کے سفارتی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنرسندھ نے کہا ملک میں قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ کراچی ہی نہیں بلکہ ملک کو اسلحہ سے پاک کیا جائے۔ یورپی یونین سندھ میں پولیس کو تکنیکی مدد فراہم اور اقتصادی شعبوں میں مزید تعاون کرے۔



گورنر سندھ نے کہا کہ صوبے میں کان کنی، انرجی، زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔وفدکےسربراہ کاکہنا ہےکہ خراب حالات کے باوجود کراچی میں معیشت کا پہیہ چلنا خوش آئند ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.