6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 20:1
کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق،4زخمی
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ مختلف واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے ۔
پولیس کے مطابق پرانا حاجی کیمپ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا جن کی شناخت اویس اور آصف کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کلب کے قریب سے پولیس اہلکا ر اورسچل تھانے کی حدود سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ۔ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
آرام باغ کے علاقے میں سینئر صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کے صاحبزادے پیر مجید کا پرائیوٹ سیکریٹری انور قریشی دوران ڈکیتی مذاحمت پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ بلدیہ ٹاون اور کھڈا مارکیٹ میں بھی فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے۔