9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:3
سکھر:70سالہ ضعیف خاتون کاری قرار،زندہ دفن کرنے کی کوشش
اے آر وائی - میرپورماتھیلو میں ستر سالہ ضعیف العمر خاتون کو اس کے شوہر نے کاری قرار دے کرزندہ دفن کرنے کی کوشش کی۔ میرپور ماتھیلومیں پیش آیا اندوہناک واقعہ ۔۔جب سترسالہ بوڑھی خاتون کو کاری قراردےدیاگیا۔ خاتون پر تشدد،زندہ دفن کرنے کی کوشش۔
نواحی گاوٴں بہرام پتافی میں بشیر پتافی نامی شخص نے اپنی سترسالہ اہلیہ کو کاری قراردےدیا۔ مسمات حنیفاں پتافی پر اپنی ہی برادری کے ایک چودہ سالہ لڑکےکےساتھ سیاہ کاری کا الزام لگایاگیا۔ شوہرنے بیوی کوتشدد کا نشانہ بنایا۔ اس پر بھی تسکین نہ ہوئی تو بوڑھی خاتون کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی۔
خاتون کی چیخ وپکار سن کر اہل علاقہ جمع ہوگئے۔ لوگوں نے خاتون کو قتل ہونے سے بچایا۔خاتون کی مدعیت میں بشیر پتافی ،میر محمد پتافی ،حضور بخش پتافی ،لقمان پتافی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔