تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:31

کراچی میں لاقانونیت حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،شاہی سید

اے آر وائی - کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ و بھتہ خوری سے کراچی کے تاجر ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔



اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مصلحتوں سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے والے محفوظ نہیں تو عوام کی حفاظت کے ذمے داروں کا تعین کون کریگا؟۔



قانون کی عملداری ایک مذاق بن گئی ہے۔ تاجروں کا کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مست ہاتھی کی طرح بے گناہ معصوم عوام کو مسلسل روندتے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.