1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:32
کراچی: یوسی 5کے سابق ناظم شہید حنیف بانٹوا سپرد خاک
اے آر وائی - کراچی: گذشتہ شب کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے صدر ٹاؤن یوسی پانچ کے سابق حق پرست ناظم حنیف بانٹوا کو یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
شہید کی نما ز جنازہ جامع مسجد فیضان بلال پان منڈی نانک واڑ میں ادا کی گئی۔ان کی نماز جنازہ او رتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید مصطفیٰ کمال، سلیم تاجک، کیف الوریٰ ،صوبائی وزیر خالد بن ولایت، ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی شعیب ابراہیم، طاہر قریشی، کارکنوں ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز و اقارب کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔