تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:32

کوئٹہ:اغوابرائے تاوان کی وارداتیں،اراکین اسمبلی کااظہارتشویش

اے آر وائی - کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے ارکان نے صوبے میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کی زیر دارت بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران روبینہ عرفان، نسرین کھیتران، آغا عرفان کریم اور دیگر کاکہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اغواء برائے تاوان کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں۔



آغا عرفان کریم نے الزام لگایا کہ اس طرح کی زیادہ تر وارداتوں میں صوبائی وزیر داخلہ کے کارندے ملوث ہیں۔ اسپیکر نے ہدایت کی کہ آغا عرفان کریم یہ معاملہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اٹھائیں۔ اسپیکر نے صوبائی محکموں میں معذور افراد کے کوٹے پر بھرتیوں کی تحقیقات کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں بلوچستان میں نظم وضبط کے قیام کا ترمیمی مسودہ قانون بھی پیش کیا گیا۔ جس کے بعد اجلاس انتیس مارچ تک ملتوی کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.