تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:33

کوئٹہ:پولیس نے مغوی بازیاب کرالیا،7ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ پولیس نے ایک کارروائی میں مغوی لڑکے کو بازیاب کرا کے سات اغوا کاروں کو گرفتار اور اسلحہ برآمد کرلیا۔



سی سی پی او کوئٹہ محمد داؤ د جونیجو اور ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ حامد شکیل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزموں نے ہفتہ کو ایک نوجوان فراز کو اغواء کیاتھا، پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جناح ٹاؤن سے ملحقہ وی آئی پی بنگلوز میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر سات ملزموں کو گرفتار کرلیا، ان کے قبضے سے سات پستول اور تین گاڑیاں بھی برآمد کرلیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.