تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:33

کراچی: ایمپریس مارکیٹ میں آتشزدگی،کروڑوں کا مال جل گیا

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے صدر میں واقع تاریخی ایمپریس مارکیٹ میں شدید آگ لگ گئی،جس پر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا،تاہم کروڑوں روپے کا مال جل گیا ۔



آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور درجنوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ کی شدت کی وجہ سے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے، فائر بریگیڈ حکام نےاسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیا، اس دوران تنگ راستوں کی وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات پیش آئیں۔ تاہم کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا،نقصانات کا اندازہ ابھی لگایا جارہا ہے،تاہم دکاندواں کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کا سامان جل گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.