تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:33

چکوال:شوہر نے بیوی کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیئے

اے آر وائی - چکوال : چکوال سے پچاس کلو میٹر دورسرحدی اور دشوار گزار گاؤں حاصل میں ایک شخص نے سات ہزار روپے کا سونا چوری ہونے کی پاداش میں اپنی بیوی کے دونوں ہاتھ اور پاؤں کلہاڑی سے کاٹ دیئے۔



متاثرہ خاتون کوثر نے اے آر وائی نیوز کو بتا یا کہ اس کے گھر سے سات ہزار روپے کاسونا چوری کرلیا گیا،اس کے خاوند گل حسین نے شک کی بنا پر اسے قصورا وار قرار دے کر کلہاڑی سے اس کے دونوں ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیئے۔ علاج کے لئے رقم نہ ہونے کی وجہ سے اسے اسپتال سے واپس گھر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ اس کا شوہر گل حسن فرار ہوچکا ہے۔متاثرہ خاتون کی والدہ ارشاد بی بی کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی کے ہاں اولاد نہیں، داماد نے دوسری شادی کیلئے چوری کا بہانہ کرکے اس کی بیٹی پر تشدد کیا۔ اعلیٰ حکام اس کی بیٹی کو انصاف دلائیں اور اس کا علاج کرائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.