تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:34

پنجاب پولیس میں بھرتی کےلیے نو شہروں میں ٹیسٹ

اے آر وائی - لاہور : پنجاب پولیس میں اے ایس آئی کی سیٹ پر بھرتی کے لئے 9 شہروں میں بیک وقت امتحان جاری ہیں۔ پولیس میں بھرتی کے اس موقع پر عوام میں خاصی دلچسپی دیکھی جارہی ہے اور مختصر سیٹوں پر ہزاروں کی تعداد میں امیدوار امتحان دینے آئے ہیں۔ گوجرانوالہ میں جناح سٹیڈیم فیصل آباد میں اقبال سٹیڈیم، ساہیوال، بہاولپور، ملتان ڈیرہ غازی خان، اور سرگودھا میں پولیس لائنز میں امتحانات جاری ہیں جہاں بڑی تعداد میں امیدوار اپنی قسمت آزمانے آئے ہیں جبکہ روالپنڈی میں ڈی پی ایس سکول مری روڈ، اور لاہور یو ای ٹی میں امتحان جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.