تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:35

شیخوپورہ: گیارہ سالہ لڑکی سے تین ماہ تک زیادتی

اے آر وائی - شیخوپورہ : شیخوپورہ میں تین ماہ سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی گیارہ سالہ لڑکی کو سول جج احسان صابر کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔



گیارہ سالہ بچی عالیہ نے بتایا کہ اسے آزادی چوک لاہور سے سات افراد نے اغوا کیا۔ ملزمان افتخار، آفتاب، چاند، نومی، سعد وغیرہ نے اسے سلطان پورہ میں ایک مکان میں رکھا اور مبینہ طور پر تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنا تے رہے ۔ عالیہ کے مطابق اس نے پانچویں جماعت تک پڑھا ہے اور ایک سال قبل اس نے پڑھائی چھوڑ دی تھی۔ اس نے بتایا کہ ملزمان نے اس کا حلیہ بالکل لڑکوں والا بنایا، اور اس کے کپڑے چھین کر اسے لڑکوں والے کپڑے پہننے کو دئیے ہیں۔ عالیہ کے مطابق اس کے والد عبدالمجید قصورپورہ کے رہنے والے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.