1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:39
سندھ حکومت جلد بلدیاتی انتخابات کرائے گی ، سراج درانی
اے آر وائی - کراچی : سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کراچی ایمپریس مارکیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ دکانوں کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج دانی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جلد کور کمیٹی کے اجلاس میں معاملات طے کئے جائینگے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جلنے والی دکانوں کو ازسر نو تعمیر کیا جائیگا اور تخریب کاری کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔