1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:41
دشت لیویزکی کارروائی ،5افغان باشندے گرفتار،اسلحہ برآمد
اے آر وائی - مستونگ : مستونگ میں دشت لیویز نےگاڑی سے دستی بم اور پستول برآمد کرکے پانچ افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا۔ ضلع مستونگ کے علاقے دشت کے مقام پر ایک مشکوک گاڑی کو روک کرتلاشی لی گئی۔ جس سےاسلحہ برآمدہوا۔ گرفتارافغان باشندوں میں سے تین کاتعلق کوئٹہ جبکہ دوکانوشکی اورپشین سے ہے ۔ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔