1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:41
آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،طاہر کھوکھر
اے آر وائی - مظفرآباد : آزادکشمیر کے وزیر سیاحت طاہر کھوکھر نے کہا کہ حکومت سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کام کررہی ہے۔ مظفر آباد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے اور محکمہ سیاحت کے ریسٹ ہاؤسز کو لیز پر دے کر ان کا معیار بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا کہا تھا کہ آزادکشمیر میں سیاحت کو فروغ دے کر بھاری زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔