تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:42

خانیوال:مالکانہ حقوق مانگنے والے مزارعین پر پولیس کاتشدد

اے آر وائی - خانیوال : خانیوال میں انگریزوں کے دورحکومت سے زمینوں پر کام کرنے والے مزدوروں کومالکانہ حقوق نہ دینے پرمزارعین نے مارچ کیا۔مارچ روکنے کیلئے پولیس نےلاٹھی چارج کیا۔



مارچ کا آغاز چک ستاسی سے ہوا،جس میں ہزاروں خواتین ،مردوں اور بچوں نے شرکت کی۔پولیس نے موٹروے پرخانیوال ٹول پلازہ پر مزارعین پرلاٹھی چارج کیا۔اس دوران مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسوگیس پھینکے۔پولیس نے انجمن مزارعین پنجاب کے صدر غلام عباس سیال اور خواتین سمیت چھ افراد کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے مظاہرین کوتشددکانشانہ بھی بنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.