1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:42
ایبٹ آباد: پر ائمری سکول کی بلڈنگ مالک مکان نے خالی کروا لی
اے آر وائی - ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ رحمت آباد میں گو رنمنٹ پر ائمری سکول کی بلڈنگ مالک مکان نے زبر دستی خالی کروا لی جس سے طلباء کا تعلیمی مستقبل تاریک ہو گیاہے۔
گورنمنٹ پر ائمری سکول رحمت آباد گزشتہ تیس سال سے محکمہ تعلیم نے کرایہ پر لیا ہوا تھا،جس پر مالک مکان نے کرایہ میں اضافہ کیخلاف رینٹل کورٹ میں درخواست دی ہوئی تھی،جبکہ محکمہ تعلیم نے بھی اس سلسلہ میں عدالت سے رجو ع کیا جس پر عدالت میں کیس تاحال زیر سماعت ہے،تاہم مالک مکان نے طلباء اور اساتذہ کو سکول سے زبر دستی باہر نکال کر سکول بلڈنگ کو تالا لگا کر بند کر دیا،جس کے باعث دو سو سے زائد طلباء کا مستقبل تاریک ہو گیاہے۔
محکمہ تعلیم کے ای ڈی او کا کہنا ہے کہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جس کی مالک مکان نے خلاف ورزی کی جس پر محکمہ مالک مکان کیخلاف قانونی چارہ جوئی اور تو ہین عدالت کی درخواست دے گا ۔