1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:42
الطاف حسین کی مزارعین پر پولیس تشدد کی مذمت
اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے خانیوال میں زمینوں کے مالکانہ حقوق کیلئے مظاہرہ کرنے والے مزارعین پر پولیس تشددکی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ خانیوال کے مزارعین سو سال سے اپنی زمینوں پر رات دن محنت کر کے فصلیں پیداکررہے لیکن آج تک یہ ہزاروں مزارعین زمینوں کے مالکانہ حقوق سے محروم ہیں ۔ الطاف حسین نے پنجاب کے مزارعین سے کہاکہ وہ خودکواکیلانہ سمجھیں ، ایم کیو ایم ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ خانیوال کے مزارعین کو زمینوں کے مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔