تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:43

ڈیرہ غازی خان:کار اور ٹرالر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان : ڈیرہ غازی خان میں عالی والا کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔



انڈس ہائی وے پر حادثہ اس وقت پیش آیا،جب تیز رفتار کار ڈی جی خان سے جامپور جاتے ہوئے ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکراگئی۔ واقعے میں کار مکمل تباہ ہوگئی، امدادی ٹیموں نے گاڑی کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو نکالاگیا۔ جس میں سوار تین افراد موقع ہی دم توڑ گئے، جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.