1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:45
سرگودھا:مفرور ملزم کی فائرنگ،چھ ہلاک،تین زخمی
اے آر وائی - سرگودھا: سرگودھا کے نواحی گاوں مفرور ملزم کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اطلاعات کےمطابق مفرور ملزم اسد نامی شخص نےکچھ عرصہ قبل عبدالحق بھٹی کی بیٹی کو اغوا کرلیا تھا جس کا مقدمہ درج تھا مذکورہ چک میں اس کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی عبدالحق بھٹی پولیس کو لیکر ملزم کو گرفتارکروانے کیلئے پہنچا ہی تھا کہ اسد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی حیات لالی کانسٹیبل شیر احمد اورڈرائیور جبکہ مدعی عبدالحق بھٹی اور اس کے دو بیٹے ظفراقبال اورمحمد سرور سمیت چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے فائرنگ کے نتیجہ میں تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔