تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:46

جہلم :قرآن کی بے حرمتی کیخلاف کرسچیئنز کی ریلی

اے آر وائی - جہلم: جہلم میں کرسچئین کمیونٹی کے زیراہتمام قرآن شریف کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شامل تھی، شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے درج تھے۔



ریلی ٹی ایم اے آفس سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی شاندار چوک پہنچی، اس موقع پر مسیح راہنماے جارج ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی پادری ٹیری جونز کی گھناؤنی حرکت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.