تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:47

پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج، مریضہ چل بسی

اے آر وائی - لاہور: پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ جبکہ وزیراعلی پنجاب نے گرفتارڈاکٹرز کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔



ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے لاہور میں ستر سے زاہد ڈاکٹروں کی گرفتاری کے خلاف صوبہ بھر کے اسپتالوں میں خدمات کی فراہمی بند کردی۔ اس سے پہلے ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت پنجاب کو ستر ڈاکٹرز کی رہائی کے لئے دو گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔



ڈاکٹر کے احتجاج سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرا۔ اور بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں طبی سہولت نہ ملنے پر ایک مریضہ چل بسی۔ ادھر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات کے لئے سینئر صوبائی مشیر ذوالفقار کھوسہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.