1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:48
پاک بھارت سیمی فائنل،ملک میں شائقین کا جوش و خروش
اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ورلڈکپ کاسیمی فائنل کھیلا جارہا ہے۔ اس موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے اور ملک میں آدھے دن کی چھٹی ہے آج ہونے والے پرچے اور تقریبات منسوخ کر دی گئیں ہیں ۔
میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑی اسکرین لگائی جارہی ہیں اور عوام میں بہت جوش و خروش پایا جا رہا ہے ۔ لاہور میچ سے لطف اندور ہونے کیلئے مختلف مقامات پر بڑی اسکرین لگائی گئیں۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر ورلڈ کپ کیلئے کیک بھی تیار کئے گئے۔ پشاور کی عوام میں بہت جوش خروش نظر آرہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے آدھے روز کی تعطیل نے میچ کا مزہ اور دوبالا کردیا۔
پاک بھارت سیمی فائنل دیکھنے کیلئے بلوچستان بھر میں سرکاری سطح پر آج نصف روز کیلئے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر میچ دیکھنے کے لیے کوئٹہ شہر میں غیرسرکاری تنظیموں ،تجارتی اداروں اور شہریوں کی جانب سے مختلف مقامات پر بڑی اسکرین بھی لگائی گئی ہیں۔