1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:51
کندھکوٹ : ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، چار زخمی
اے آر وائی - کندھکوٹ : کندھکوٹ میں قومی شاہراہ پر باراتیوں کی کار کا ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے زخمیوں کو سول اسپتال پہنچا یا۔ زخمی دولہا اور دلہن سمیت ایک بچے کی حالت نازک ہونے پر انہیں دوسرے اسپتال ریفر کردیا گیا ہے ۔ حادثے کا ذمے دار ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا ہے جسے پولیس تلاش کررہی ہے۔