1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:53
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ،چارافراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے چارافراد جاں بحق ہوگئے فائرنگ کے واقعات شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔عزیزآباد میں وزیربلدیات سندھ آغا سراج درانی کے چیف سیکیورٹی آفیسرعمران جنگی نامعلوم افراد کی فائرنگ سےجاں بحق ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن میں مسجد کے پیش امام کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا گیا۔
فائرنگ کے دیگر واقعات نیا گولیماراورفیوچرکالونی میں پیش آئے جہاں دو افراد جاں بحق ہوئے ،پاک بھارت میچ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بھی درجنوں افراد زخمی ہوئے۔