1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:53
ڈیرہ غازی خان: زائرین کی بس الٹ گئی،4 افراد جاں بحق، 25 زخمی
اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان : ڈیرہ غازی خان کے علاقے سرور والی میں زائرین سے بھری بس الٹنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ چار خواتین سمیت پچیس افراد زخمی ہوگئے۔
زائرین کی بس وہاڑی سے سخی سرور جارہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل رکشہ کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ واقعے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،اور چھبیس زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید ایک شخص دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں سات افراد کی حالت تشویشناک ہے۔