1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:56
کراچی:فائرنگ،تشددکےواقعات میں پانچ افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے. فائرنگ کے واقعات شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بلدیہ ٹاون کے علاقے نیول کالونی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوپائی، پولیس کے مطابق مقتول گلشن مزدور کالونی کا رہائشی ہے جسے ملزمان نے اغواء کے بعد قتل کیا اور لاش پھینک کر فرار ہوگئے۔
عزیزآباد میں وزیربلدیات سندھ آغا سراج درانی کے چیف سیکیورٹی آفیسرعمران جنگی نامعلوم افراد کی فائرنگ سےجاں بحق ہو گئے۔ اورنگی ٹاؤن میں مسجد کے پیش امام کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا گیا ۔
فائرنگ کے دیگر واقعات نیا گولیماراورفیوچرکالونی میں پیش آئےجہاں دو افراد جاں بحق ہوئے ،پاک بھارت میچ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بھی درجنوں افراد زخمی ہوئے ۔