1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:54
مٹیاری:آئل ٹینکر الٹنے سے3بچےجاں بحق،2زخمی
اے آر وائی - مٹیاری : مٹیاری میں سیکھاٹ تھانے کی حدود میں تیز رفتار آئل ٹینکر الٹنے تین طالب علم جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
تیزرفتارٹینکرایک پرائمری اسکول میں گھس گیا جس تین طالبعلم جاں بحق ہوگئے جن میں بارہ سالہ غلام مرتضیٰ ، تیرہ سالہ شیر محمد اورآٹھ سالہ عیدل شامل ہیں ۔زخمی ہونیوالے دو طلباء کو حیدرآباد منتقل کردیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے، سیکھاٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کلینر کو گرفتار کرکے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔