1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:53
ایبٹ آباد: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کا جان لیوا تشدد
اے آر وائی - ایبٹ آباد : ایبٹ آباد ہزارہ کے نواحی علاقہ پٹن کلاں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کے تشد د کا نشانہ بننے والا مظلوم خاندان مد د کیلئے پریس کلب ایبٹ آباد پہنچ گیا۔
یو سی پٹن کے علاقہ پیردوائی کے رہائشی مظلوم خاندان کے سید مقبول شاہ اور انکی اہلیہ نے بتا یا کہ سات مسلح افراد ہمارے گھر کا دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور کلہاڑیوں ، اور ڈنڈوں سے زخمی کرکے، تین لاکھ روپے نقد ، لاکھوں روپے کے طلائی زیورات و دیگر سامان لے گئے۔ مقامی افراد نے انھیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کیاجبکہ تھانہ بکوٹ پولیس کی جانب سے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔مظلوم خاندان نے چیف جسٹس آف پاکستان اورپولیس کے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔