تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:57

افسران کی غفلت،محکمہ ریونیوکاقیمتی ریکاڑبچوں نےہوامیں اڑادیا

اے آر وائی - سکھر: ریونیو ڈپارٹمنٹ سکھر کا قیمتی ریکارڈ بچوں کے کھیل کود کی نذر ہوگیابچوں نے ریکارڈ پھاڑ کرہوامیں اڑادایا۔ افسران پاک بھارت میچ پر تبصرے میں مصروف رہے۔



سکھر ریونیو کا ساٹھ برسوں پرمشتمل قیمتی ریکارڈ افسران کی غفلت کے باعث بچوں کےلیےکھیل کاذریعہ بن گیا۔ ڈیوٹی پر موجود عملہ گذشتہ روز کھیلے جانے والے پاک بھارت سیمی فائنل میچ پر ایک دوسرے کے ساتھ ہارنے کی وجوہات پر بحث و مباحثہ کرتے رہے ۔ تبصروں میں مصروف افسران کی غفلت کے باعث ساٹھ سالہ قیمتی ریکارڈ ضایع ہوتا رہا ۔ ریکارڈضایع ہونے سے عوام کو ریکارڈ کےحصول میں مشکلات کاسامنا کرناپڑسکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.