تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:58

خانیوال :ق لیگ کا جلسہ ،کارکن گتھم گھتا،کرسیاں چل گئیں

اے آر وائی - خانیوال : خانیوال میں مسلم لیگ ق کے ورکرز کنوینشن کے موقع پر کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی اور کرسیاں چل گئیں تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔



جلسے میں بدنظمی اس وقت پیدا ہوئی۔ جب کارکنوں کا ایک گروپ پرویز الہی سے ملنے کے لیے اسٹیج کی جانب لپکا تاہم سیکیورٹی پر مامورکارکنوں نے انھیں روکاجس کے باعث دونوں گروپوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں بھی اچھالیں۔ تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ انتظامیہ نے جھگڑا ختم کراکے کارکنوں کو پنڈال سے باہر نکال دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.