1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:58
وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کی ویب سائٹ کا افتتاح کردیا
اے آر وائی - لاہور: وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی سہولت کے لیے صوبے کے تمام محکموں کے قوانین کو ایک ویب سائٹ پر اکٹھا کیا گیا ہے سیون کلب میں ویب سائیٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈا یا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی پنجاب کے تمام محکموں کے قوانین سے نہ صرف آگاہی حاصل کر سکیں گے بلکہ اپنے حقوق کے لیے آواز بھی بلند کر سکیں گے۔
ڈاکٹروں کی ہڑتال سے متعلق پوچھے گئے سوال کا وزیر اعلی پنجاب نے کوئی جواب نہ دیا اور کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹر ز موجود ہیں ،اس موقع پر وزیر قانون رانا ثنا اللہ ،رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر ،سیکرٹری قانون اور دیگر بھی موجود تھے۔