تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:58

سندھ اسمبلی:لیڈی ہیلتھ ورکرزکیلئے تحریک التوا پیش نہ ہو سکی

اے آر وائی - کراچی : سندھ اسمبلی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کامعاملہ پراپوزیشن خاتون رکن کی تحریک التوا پیش کرنے نہیں دی گئی جبکہ اس معاملء کو حل کرنے اوربے نظیربھٹوکولیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام میں پچاس ہزارخواتین بھرتی کر نے پرخراج عقیدت پیش کرنے کی قرادادیں اتفاق رائے سے منظورکرلی گئیں۔



اسپیکر نثار احمد کھوڑو کی صدارت اجلاس میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکی ملازمتوں کے مسئلے پراپوزیشن رکن ماروی راشدی کی تحریک التواء کوبحث کے بعدناقابل قبول قراردیاگیاجبکہ پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹراحمد علی شاہ کی بے نظیربھٹو کو لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میں پچاس ہزار خواتین کو ملازمت فراہم کرنے پر خراج عقیدت اور وفاقی حکومت سے سندھ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے معاملات حل کرنے کے مطالبے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔



اجلاس میں ماہی گیروں، تھر، جزیروں اور کچے کے علاقوں کومردم شماری میں شامل کرنے کی قرارداد بھی اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔اجلاس میں وفاق کی جانب سے پانچ وزارتیں صوبوں کو منتقل کرنے پر وزیراعظم، کابینہ اور سینٹیررضا ربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادیں بھی اتفاق رائے سے منظور کرلی گئیں۔۔۔۔دیگر کارروائی کے بعد اسپیکر نے اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.