1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:58
تربت:ریمورٹ کنٹورل بم حملے میں چھ افراد ہلاک
اے آر وائی - تربت : تربت کے علاقے تمپ میں گاڑی پر ریموٹ کنڑول بم حملے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تمپ کے علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔ سڑک کے کنارے نصب ریمورٹ کنٹورل بم حملے میں کار سوار چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے تحقیقات شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دھماکے میں مقامی زمیندار نادر بلوچ اس کا بیٹا اور تین محافظوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ مبینہ طور پر کالعدم بلوچ تنظیم نے کیا ہے۔