1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:12
منڈی بہاالدین: گرلز اسکول کی حالت زار
اے آر وائی - منڈی بہاؤالدین: منڈی بہاؤالدین میں چارکروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گرلز ہائرسکول میں پانچ سال بعد بھی کلاسز شروع نہ ہو سکیں۔
اسکول کی عالی شان عمارت پر بااثرافراد نے قبضہ جمالیاہے جبکہ وہاں مویشی بھی پالے جارہے ہیں۔ منڈی بہاؤالدین کے علاقہ میانہ گوندل میں پانچ سال قبل لڑکیوں کیلئے اسکول تعمیرکیا گیا تھا جس کی عمارتعدم توجہی کی وجہ سے بلڈنگ کھنڈرات میں تبدیل ہورہی ہےجبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے تاحال کلاسز کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔