1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:21
کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں دو افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق کھارادر کےعلاقے جونا مارکیٹ کے قریب گاڑی میں سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے 45 سالہ گلنواز خان ہلاک ہوگیا۔
صدر ٹائون کےعلاقے نیپیئر تھانے کی حدود محمود شاہ روڈ سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی دونوں افراد کی لاشوں کو سول اسپتال کراچی پہنچایا گیا ہے۔