تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:5

چمن:مولانا فضل الرحمن پرحملہ کرنے والے اجرتی قاتل ہیں

اے آر وائی - چمن: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی کال پر مولانافضل الرحمن پر دو دن کے اندر دو خودکش حملوں کے خلاف چمن میں ایک احتجاجی مظاہراہ ہوا۔



احتجاجی ریلی حافظ عبدالظاہر مدرسہ سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف شاہراوں سے گزرتی ہوئی ٹرنچ روڈ پر ایک احتجاجی جلسہ عام میں تبدیل ہوئی۔



احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنماوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ مولانافضل الرحمن پر حملہ کرنے والے چاہے کسی بھی لباس میں ہوں وہ اجرتی قاتل ہیں ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ مساجد، مدارس،عوامی مقامات، علماء اور سیاسی رہنماوں کو نشانہ بنانے میں امریکہ اور اس کےایجنٹ ملوث ہیں انہوں نےکہاکہ کارکن اپنے قائد کیلئے خون کا آخری قطرہ بہانےسےگریزنہیں کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.