1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:11
پیٹرول کے بعد دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ
اے آر وائی - کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کے بعد دودھ کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کردیا گیا جس پر شدید عوامی رد عمل سامنے آیا ہے۔ دودھ ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ہول سیلرز کا ہے ہول سیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث وہ بھی دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر مجبور ہیں۔