تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:0

مولانا فضل الرحمان پر حملوں کیخلاف مظاہرے

اے آر وائی - اسلام آباد : جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملوں کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مغربی قوتیں مولانا کو راستے سے ہٹانا چاہتی ہیں۔



کراچی،اسلام آباد، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مساجدکے باہر بعد نماز جمعہ مظاہرے کئے گئے۔جن میں جے یو آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حالیہ حملے امریکی مزاحمت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر مولانا فضل الرحمان کا کے مؤقف کا نتیجہ ہیں۔ مغربی قوتیں مولانا کو راستے سے ہٹانا چاہتی ہیں۔تاہم جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی قائدین عوام میں جاکر انتخابی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.