1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:41
سندھ ہائیکورٹ: پیٹرول قیمتوں میں اضافےکیخلاف درخواست دائر
اے آر وائی - کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوگرا کو قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں بلکہ پارلیمان سے اس کی منظوری ضروری ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے ٹارگٹ کلنگ اور اس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے ورثا کو معاوضہ دینے سے متعلق درخواست پر بھی ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ درخواست گزار رانا فیض الحسن کا موقف ہے کہ آئین کے مطابق ٹارگٹ کلنگ روکنا اور جاں بحق افراد کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری ہے۔