1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:50
پی ایم ڈی سی کان بندہونےسےساڑھےچارہزارمزدوربیروزگارہوئے
اے آر وائی - کوئٹہ: پی ایم ڈی سی کان میں دھماکے کے بعدکوئلہ کان کوبند کردیا گیا.جس کے باعث ساڑھے چارہزار کانکن بے روزگار ہوگئے
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہنہ ویلی ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد نسیم کاکڑ نے کہا ہے کہ واقعہ میں پینتالیس کانکن جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد اس کان کو بند کردیا گیا ہے جس سے ہزاروں مزدوربے روزگارہوگئے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کان میں دھماکہ بھی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کوئلہ کان کو بند کرنے کی بجائے مزدوروں کےتحفظ کیلیے اقدامات کرے اور انہیں بیروزگار ہونے سے بچائے۔