تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:33

خانیوال:بارات کےروز دولہا کی لاش بر آمد

اے آر وائی - خانیوال: خانیوال میں چھ روز قبل اغوا ہونے والے دولہے کو قتل کر دیا گیا ،جس کی لاش بارات کے روز برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں سیداں والا کےرہائشی غلام مرتضیٰ کو چھ روز قبل رشتہ کے تنازعہ پر اغواء کیا گیا تھا۔



جس کی بارات جمعہ کو خانیوال سے کبیر والا جانا تھی۔ لاش کی شناخت کے بعد شادی کےگھرمیں صف ماتم بچھ گئی ۔۔ورثا کے مطابق پولیس کو چھ روز قبل درخواست دی گئی تھی لیکن ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.