1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:33
حکومت تاجروں کےسیکورٹی سےمتعلق مسائل سےآگاہ ہے،گونرسندھ
اے آر وائی - کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا کہ شہر کے موجودہ حالات کے پیش نظر تاجر برادری کو پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر سکیورٹی کانظام وضع کرنا ہوگا تاکہ جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کو موثر طور پر روکا جاسکے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات میں گورنرسندھ نے کہاکہ تاجروں کے مسائل سے حکومت پوری طرح آگاہ ہے۔ لیکن پولیس کی محدود نفری اور رینجرز کے محدود اختیارات کی وجہ سے بڑھتے ہوئے جرائم کا مقابلہ کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔
لہذا کمیونٹی پولیسنگ کے نظام کو تاجروں اور شہریوں کی بھرپور شراکت کے ساتھ فوری اور موثر طور پر عمل میں لایا جائے ۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ اس حوالے سے ان کی وفاقی وزیر داخلہ سے بھی بات ہوئی ہے۔