1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:37
سیالکوٹ:پولیس کی کارروائی ڈکیت گروپ کے4ارکان گرفتار
اے آر وائی - سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی سمیت سنگین واردوتوں میں ملوث گروہ کے چار اراکین کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل ایس پی زاہد محمود گوندل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کے ملزمان نے دوران تفتیش اب تک بیس وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کےقبضے سے لوٹا ہوا سامان، نقدی ،زیورات،موبائل فونز اور خودکار ہتھیار بھی برآمدہوئے ہیں۔