2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:11
کراچی:اجمل پہاڑی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اے آر وائی - کراچی : مقامی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث اجمل پہاڑی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم قتل کے گیارہ مختلف مقدمات میں ملوث ہے ۔پولیس نے عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی ہے تاکہ ملزم سے اسلحہ اور اس کے دیگر ساتھیوں کی معلومات بھی حاصل کی جاسکیں ۔ دوسری جانب مقامی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دو ارکان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں بری کردیا۔