تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:13

سکھر: بیوی کا قتل ،دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے قبرکشائی

اے آر وائی - سکھر : سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرسکھرمیں شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کے دوبارہ پوسم مارٹم کے لیے قبر کشائی کی گئی ۔

چند ماہ قبل روہڑی میں گھریلو تنازع پر شوہر کے ہاتھوں مبینہ قتل ہونے والی رخسانہ سولنگی کی ہائی کورٹ سکھر بینچ کے حکم پر دوبارہ قبر کشائی کی گئی۔



جس کی نگرانی فرسٹ سول جج روہڑی عبدالرحیم چانڈیوں نے کی۔ پوسٹ مارٹم کے لئے چانڈکا میڈیکل کالج کی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو پوسٹ مارٹم کی رپورٹ دس روز کے اندر ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پیش کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.